آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی موثر سپرویژن، شہریوں کو ریکارڈ تعداد میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء جاری
گذشتہ روز لاہور سمیت صوبہ بھر میں 02 لاکھ سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس
ڈرائیونگ لائسنس میں اضافے کی شرح گذشتہ برس کی نسبت 25 سو گنا زائد ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی موثر سپرویژن سے صوبہ بھر میں شہریوں کو ریکارڈ تعداد میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء جاری ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ گذشتہ روز لاہور سمیت صوبہ بھر میں 02 لاکھ سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے، ڈرائیونگ لائسنس میں اضافے کی شرح گذشتہ برس کی نسبت 25 سو گنا زائد ہے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ گذشتہ روز لاہور سمیت صوبہ بھر میں 123202 شہریوں نے بذریعہ آن لائن لائسنس حاصل کئے جبکہ ٹریفک پولیس کے لائسنسنگ سسٹم کے تحت 76952 شہریوں نے مختلف دفاتر، خدمت مراکز اور دیگر سنٹرز سے لائسنس حاصل کئے یوں مجموعی طور پر ڈرائیونگ لائسنس کی شرح میں گذشتہ برس کی نسبت اڑھائی ہزار فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کو لائسنس اجراء کے عمل کی خود نگرانی کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ قواعد و ضوابط کے مطابق زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ٹریفک پولیس دفاتر، خدمت مراکز سمیت تمام سنٹرز پر لائسنس کیلئے آنے والے شہریوں کو بہترین سروس ڈلیوری فراہم کی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 924)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Tuesday, December 19, 2023