آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شیخوپورہ ریجن کے31 سب انسپکٹرز کو نئے عہدوں کے رینک لگائے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شیخوپورہ ریجن کے31 سب انسپکٹرز کو نئے عہدوں کے رینک لگائے۔
گذشتہ 11 ماہ میں شیخوپورہ ریجن میں 10 پروموشن بورڈز میں 548 افسران و اہلکاروں کو محکمانہ ترقی دی گئی۔ آئی جی پنجاب
محکمہ پولیس میں کانسٹیبلز کی 11 ہزار آسامیاں خالی، جلد ریکروٹمنٹ کا آغاز کریں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور
شیخوپورہ ریجن میں منظم جرائم کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے ایس آئی سے سب انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے شیخوپورہ ریجن کے سب انسپکٹرز کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب منعقد کی گئی جس میں آئی جی پنجاب  ڈاکٹر عثمان انور نے شیخوپورہ ریجن کے31 سب انسپکٹرز کو نئے عہدوں کے رینک لگائے۔آر پی او شیخوپورہ بابر سرفراز الپا اور ترقی پانے والے افسران کے اہلخانہ نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے سب انسپکٹرز کو بھرپور دلجمعی سے فرائض ادائیگی کی ہدایت کی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ گذشتہ 11 ماہ میں شیخوپورہ ریجن میں 10 پروموشن بورڈز میں 548 افسران و اہلکاروں کو محکمانہ ترقی دی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ محکمہ پولیس میں کانسٹیبلز کی 11 ہزار آسامیاں خالی، جلد ریکروٹمنٹ کا آغاز کریں گے۔ آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے افسران کو ہدایت کی کہ شیخوپورہ ریجن میں منظم جرائم کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے جبکہ ڈی پی اوز عادی و پیشہ ور مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ  منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔رینک لگانے کی تقریب میں اے آئی جی ایڈمن صاحبزادہ بلال عمر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 923)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, December 19, 2023