آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹیز ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا اجلاس
پنجاب بھر کے تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز پروٹوکول پر شفٹ کرنے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
دسمبر کے اختتام تک پنجاب کے تمام تھانے SIPS پروٹوکول پر منتقل ہو چکے ہونگے، ڈاکٹر عثمان انور
تھانوں میں کیو میٹک مشین ای ایل ڈی سکرینوں، ٹوکن نمبر کاؤنٹرز، خواتین و مردوں کے علیحدہ واش رومز کی سہولت فراہم کی گئی ہے، ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز کی تکمیل کا کام تیزی سے جاری ہے،نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز کا افتتاح کریں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہا کہ رواں ماہ کے اختتام تک پنجاب کے تمام تھانے SIPS پروٹوکول پر منتقل ہو چکے ہونگے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز میں مقدمات کے اندراج اور تفتیش کے مختلف مراحل کیلئے ٹائم لائنز مقرر کر دی گئی ہیں، کمیونٹی پولیسنگ کے تحت تمام تھانوں کو سروس ڈلیوری اور پبلک فرینڈلی اسٹیشنز میں ڈھال رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ تھانوں کے فرنٹ و بیک اینڈز سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز کے ایس او پیز کے مطابق تیار کئے جائیں اور ہر علاقے کے کلچر اور انفرادیت کے مطابق تھانوں کی تھیم رکھی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ تھانوں میں کیو میٹک مشین ای ایل ڈی سکرینیں، ٹوکن نمبر کاؤنٹرز، خواتین و مردوں کے علیحدہ واش رومز کی سہولت فراہم کی گئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پنجاب سیف سٹیز ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،پنجاب بھر کے تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز پروٹوکول پر شفٹ کرنے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں تمام افسران نے اپنے اضلاع میں سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنزکے جاری کاموں بارے بریفنگز دیں، آئی جی پنجاب نے کہاکہ تمام افسران سپیشل انیشیئیٹو پروٹوکول پر منتقلی کا کام اپنی ذاتی نگرانی میں مکمل کروائیں۔ اجلاس میں ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی محمد احسن یونس، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی اطہر اسماعیل، ڈی آئی جی منصور الحق رانا،ایس ایس پی مستنصر فیروز، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، ایس ایس پی آپریشنز لاہور سید علی رضا اور تمام ڈویژنل ایس پیز، اے ایس پیز موجو دتھے جبکہ پنجاب کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز نے بذیعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 922)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, December 19, 2023