سینئر وارڈنز کے عہدے پر ترقی پانے والے اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب

Dec 19, 2023

لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے وارڈنز سے سینئر وارڈنز کے عہدے پر ترقی پانے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب سجائی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریفک پولیس کا یونیفارم زیب تن کرکے شرکت کی۔ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر افسران نے سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدے پر ترقی پانے والے 50 افسران کو رینک لگائے، تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت مختلف اضلاع میں 312 وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدے پر پروموٹ کیا گیا جن میں لاہور کے 100، راولپنڈی 81، فیصل آباد 68، ملتان 41 اور گوجرانوالہ میں 22 وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز شامل ہیں۔ آئی جی نے کہاکہ ٹریفک پولیس میں 17 برس بعد پروموشن کا سلسلہ شروع کیا گیا، رواں برس 01 ہزار سے زائد وارڈنز کو پروموٹ کیا گیا آئی جی نے اگلے ایک ماہ میں ٹریفک پولیس کے دفاتر اور انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا عندیہ بھی دیا۔

(روز نامہ پاکستان)

******************