دھواں اڑانے والی گاڑیوں کے 4 لاکھ 95 ہزار 792 چالان

Dec 19, 2023

 

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ٹیموں کا صوبہ بھر میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈان جاری ہے جس کے تسلسل میں رواں برس صوبہ بھر میں زیادہ دھواں اڑانے والی گاڑیوں کے 04 لاکھ 95 ہزار 792 چالان کئے گئے،لاہور سمیت صوبہ بھر میں 01 لاکھ 08 ہزار 98 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیاجبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر 7127 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفیکیٹ کینسل کئے گئے۔
یہ تمام گاڑیاں زیادہ دھواں چھوڑنے کی وجہ سے سموگ میں اضافے کی وجہ بن رہی تھیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈان میں گذشتہ ہفتے کے دوران 20911 گاڑیوں کے چالان، 7167 گاڑیوں کو بند جبکہ 386 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفیکیٹ کینسل کئے گئے جبکہ گذشتہ روز کے دوران 2585 گاڑیوں کے چالان، 915 گاڑیوں کو بند جبکہ 47 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفیکیٹ کینسل کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ بھر میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈان میں سختی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سموگ میں اضافے کا سبب بننے والی گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جائیں۔

(روز نامہ نوائےوقتت)

*****************