آئی جی پنجاب سے مسیحی برادری کے وفد کی ملاقات، کرسمس کیک کاٹا

Dec 19, 2023
 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ریونڈر ڈاکٹر خالد ایم ناز کی قیادت میں مسیحی برادری کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی، چئیرمین پیس مشن انٹرنیشنل چرچ ڈاکٹر خالد ایم ناز کی قیادت میں آئے مسیحی وفد میں پیٹر نیامت، انسپکٹر شاہد مسیح، نعیم اور امن شامل تھے۔ آر پی او ملتان کیپٹن (ر) سہیل چوہدری بھی ملاقات میں موجود تھے۔دوران ملاقات کرسمس کی آمد اور حضرت عیسٰی علیہ اسلام کی یوم ولادت کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہاکہ پنجاب پولیس ایک فیملی کی طرح ہے، مسیحی برادری وملازمین کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، صوبے کی تمام پولیس لائنز اور دفاتر میں مسیحی ملازمین کے لئے خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہاکہ صوبہ بھر میں منعقدہ کرسمس پروگرامز اور مسیحی عبادت گاہوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ پنجاب پولیس کے میثاق سنٹرز لاہور سمیت تمام اضلاع میں مسیحی شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ چئیرمین پیس مشن انٹرنیشنل چرچ ڈاکٹر خالد ایم ناز نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انوراور آر پی او ملتان کیپٹن (ر) سہیل چوہدری کو گلدستے پیش کئے۔
(روز نا مہ آواز)
*********************