آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ٹیمیں صوبہ بھر میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف ان ایکشن
رواں برس صوبہ بھر میں زیادہ دھواں اڑانے والی گاڑیوں کے 04 لاکھ 95 ہزار 792 چالان کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس
لاہور سمیت صوبہ بھر میں 01 لاکھ 08 ہزار 98 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
قوانین کی خلاف ورزی پر 7127 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفیکیٹ کینسل کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ٹیموں کا صوبہ بھر میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں رواں برس صوبہ بھر میں زیادہ دھواں اڑانے والی گاڑیوں کے 04 لاکھ 95 ہزار 792 چالان کئے گئے،لاہور سمیت صوبہ بھر میں 01 لاکھ 08 ہزار 98 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیاجبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر 7127 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفیکیٹ کینسل کئے گئے۔ یہ تمام گاڑیاں زیادہ دھواں چھوڑنے کی وجہ سے سموگ میں اضافے کی وجہ بن رہی تھیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں گذشتہ ہفتے کے دوران 20911 گاڑیوں کے چالان، 7167 گاڑیوں کو بند جبکہ 386 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفیکیٹ کینسل کئے گئے جبکہ گذشتہ روز کے دوران 2585 گاڑیوں کے چالان، 915 گاڑیوں کو بند جبکہ 47 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفیکیٹ کینسل کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ بھر میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں سختی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سموگ میں اضافے کا سبب بننے والی گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے اور اوور سپیڈنگ کے خلاف کاروائی سمیت تمام ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 921)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Monday, December 18, 2023