سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ریونڈر ڈاکٹر خالد ایم ناز کی قیادت میں مسیحی برادری کے وفد کی ملاقات

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ریونڈر ڈاکٹر خالد ایم ناز کی قیادت میں مسیحی برادری کے وفد کی ملاقات
پنجاب پولیس ایک فیملی کی طرح ہے، مسیحی برادری وملازمین کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ آئی جی پنجاب
صوبے کی تمام پولیس لائنز اور دفاتر میں مسیحی ملازمین کے لئے خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ ڈاکٹر عثمان انور
صوبہ بھر میں منعقدہ کرسمس پروگرامز اور مسیحی عبادت گاہوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ریونڈر ڈاکٹر خالد ایم ناز کی قیادت میں مسیحی برادری کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی، چئیرمین پیس مشن انٹرنیشنل چرچ ڈاکٹر خالد ایم ناز کی قیادت میں آئے مسیحی وفد میں پیٹر نیامت، انسپکٹر شاہد مسیح، نعیم اور امن شامل تھے۔ آر پی او ملتان کیپٹن (ر) سہیل چوہدری بھی ملاقات میں موجود تھے۔دوران ملاقات کرسمس کی آمد اور حضرت عیسٰی علیہ اسلام کی یوم ولادت کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہاکہ پنجاب پولیس ایک فیملی کی طرح ہے، مسیحی برادری وملازمین کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، صوبے کی تمام پولیس لائنز اور دفاتر میں مسیحی ملازمین کے لئے خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہاکہ صوبہ بھر میں منعقدہ کرسمس پروگرامز اور مسیحی عبادت گاہوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ پنجاب پولیس کے میثاق سنٹرز لاہور سمیت تمام اضلاع میں مسیحی شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ چئیرمین پیس مشن انٹرنیشنل چرچ ڈاکٹر خالد ایم ناز نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انوراور آر پی او ملتان کیپٹن (ر) سہیل چوہدری کو گلدستے پیش کئے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 920)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, December 18, 2023