اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم ابوظہبی سے گرفتار

Dec 18, 2023

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کو ابوظہبی سے گرفتار کرلیا۔حکام کے مطابق اشتہاری قیصر شہزاد 2021 میں راولپنڈی میں شہری کو گولیوں کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا تھا، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا اور گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا۔پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ اشتہاری قیصر شہزاد گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گیا، ایئرپورٹ پر متعلقہ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔واضح رہے کہ رواں برس پنجاب پولیس نے بیرون ممالک سے مجموعی طور پر 146 اشتہاریوں کو گرفتارکیا ہے۔

(روز نامہ پاکستان)

******************