نوجوان نسل کے ساتھ روابط بڑھارہے ہیں،ایڈیشنل آئی جی آپریشنزپنجاب

Dec 17, 2023

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) پنجاب پولیس کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں فرینڈز آف پولیس اور والنٹیرز ان پولیس پروگرامز کا انعقاد جاری ہے جس کے تسلسل میں نارووال میں بھی فرینڈز آف پولیس اور والنٹیرز ان پولیس ناروال کے بیچز نے اپنی انٹرن شپ مکمل کر لی ہے ۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان کا طلبا و طالبات کی تجاویز کا خیر مقدم کیا ۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان نے کہا کہ پنجاب پولیس کمیونٹی پولیسنگ کے تحت نوجوان نسل کے ساتھ روابط کو بڑھا رہی ہے، طلبا و طالبات کو پولیس دفاتر میں انٹرن شپ کروانے کا مقصد انہیں پبلک سروس ڈلیوری اقدامات، پولیس چیلنجز سے آگاہ کرنا ہے۔

(روز نامہ جنگ)

********************