Dec 16, 2023
لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس کے 8 ایس پی رینک کے افسر پی ایس پی کیڈر میں شامل ہوگئے ۔وفاقی اسٹیبلشمنٹ نے پی ایس پی کیڈر میں شامل ہونے والے افسر وں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ پنجاب پولیس کے جو ایس پی پی ایس پی کیڈر میں شامل ہوئے ہیں ان میں انور سعید کینگرہ، حافظ عطاالرحمن، نعیم عزیز، خالد رشید، محمد خان ،سہیل فضل،مطیع اللہ اور شمس الحق شامل ہیں ۔واضح رہے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ان افسروں کے نام پی ایس پی کیڈر میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی۔
(روز نامہ دنیا)
*******************