پی ایچ پی ‘رواں سال446618 گاڑیوں کے ای چالان

Dec 16, 2023

لاہور(نامہ نگار) آئی جی پنجاب کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے نتیجے میں پی ایچ پی کی رواں سال مجموعی کارکردگی میں واضح بہتری آئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب ہائی وے پٹرول نے رواں سال شاہرات پر صوبہ بھر میں 79 لاکھ 37 ہزار 87 گاڑیوں کو چیک کیا اور3129 گمشدہ گاڑیوں کو ملزمان سے برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ مختلف قوانین کی خلاف ورزیوں پر 446618 گاڑیوں کے ای چالان کئے، چالان سے حاصل 563 ملین روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کروائی،اوور لوڈنگ کرنیوالی گاڑیوں کے 1 کروڑ، 43 لاکھ، 13 ہزار اور 249 ای چالان کئے گئے، چالانوں سے 79 ملین روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کروائی گئی۔ ہیلمٹ کے بغیر ڈرائیونگ پر چالان پر 232 ملین روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کروائی گئی۔

(روز نامہ نوائے وقت)

*******************