پولیس فورس کی جدید پیشہ ورانہ تربیت، بہترین ویلفیئر اولین ترجیح، آئی جی

Dec 16, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پولیس فورس کی جدید پیشہ ورانہ تربیت، پروفیشنل گروتھ اور بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہیں اور اس حوالے سے جامع حکمت عملی کے تحت ترجیحی اقدامات جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ موجودہ قیادت نے 11 مہینوں کے دوران گزشتہ 15 برسوں کی نسبت دگنی محکمانہ پروموشنز دی ہیں جس سے پولیس فورس کا مورال بلند ہوا ہے او وہ پہلے سے زیادہ محنت سے فرائض کی ادائیگی یقینی بنارہے ہیں  آئی جی پنجاب نے کہا کہ پچھلے ہفتے لاہور سمیت صوبہ بھر میں 2200 کانسٹیبلز کو پروموشن دی گئی اور آئندہ ہفتوں میں بھی میرٹ کے مطابق پروموشنز کا سلسلہ جاری رہے گا فورس محکمانہ ترقیوں کا ثمرات بہتر پرفارمنس، خوش اخلاقی اور مثبت رویے کے ساتھ شہریوں کو منتقل کر رہے ہیں۔

 پولیس خدمات کے متعلق شہریوں کے فیڈ بیک لینے کیلئے کیو آر کوڈ میکنزم شروع کر رہے ہیں  جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے انویسٹی گیشن کے معیار کو بہتر سے بہتر بنایا جائے، مقدمات کی ورک آؤٹ شرح کو بہتر سے بہتر بنا کر زیادہ سے زیادہ شہریوں کو انصاف کی بلا تاخیر فراہمی یقینی بنائی جائے  لاہور پولیس نے ریکارڈ کی درستگی، اے سی آر کی تکمیل اور اپیلیں نمٹانے میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ ان خیالات کا اظہار  سنٹرل پولیس آفس میں سب انسپکٹرز کو رینک لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

(روز نامہ پاکستان)

********************