شرطیں لگا کر موٹرسا ئیکلیں چوری کرنیوالے ملزم گرفتار

Dec 15, 2023

اہور(سپیشل کرائم رپورٹر) کوٹ لکھپت پولیس نے شرطیں لگا کر محلے داروں کی ہی موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزموں عظیم ، عمران کو خفیہ اطلاع پر چھوٹی پھاٹکی ریلوے لائنز سے گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 5 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، نقدی و پستول برآمدکر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم آپس میں شرط لگا کر محلے داروں کی موٹر سائیکلیں چورا کر فرار ہو جاتے تھے دوران تفتیش ملزموں نے چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو کھول کر بیچنے اور اس سے حاصل ہونے والی رقم تقسیم کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔ادھر ملت پارک پولیس نے کارروائی کے دوران سٹریٹ کرائم میں ملوث گینگ کے 3 ارکان فیضان، محسن اورفہد کوگرفتارکر کے کے قبضے سے پستول و گولیاں، 2 موٹرسائیکلیں ، 1 لاکھ 20 ہزار روپے نقدی،2 موبائل فونز برآمدکر لیے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ڈکیتی،راہزنی،جھپٹا،موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کرتے تھے ، دوسری کارروائی میں پولیس نے منشیات فروش رحمان عرف مانی کو گرفتارکر کے اس کے قبضہ سے 880 گرام چرس برآمد کرلی۔

(روز نامہ دنیا)

********************