اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )پولیس رولز تر میم ، پہلی بار موٹر وے پولیس کے 11افسر پی ایس پی کیڈر میں شامل، صو بائی پولیس سروس اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس سے تعلق رکھنے والے ایس پی کے عہدہ کے گریڈ18کے 34افسروں کو پولیس سروس آف پا کستان (PSP) کا حصہ بنادیا گیا ہے۔پنجاب پولیس اور بلوچستان پولیس کے 23ایس پی بھی وفاقی پولیس سروس کا حصہ بنا دیے گئےتاریخ میں پہلی مرتبہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے افسروں کو پی ایس پی میں شامل کیا گیا ہے۔اس کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس رولز میں ترمیم کی ہے۔ وزیر اعظم نے اس تر میم کی منظوری دی جس کے بعد اینکیڈر منٹ کیلئے ڈی پی سی منعقد کی گئی ۔ ڈی پی سی کی سفا رش پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان افسروں کی وفاقی سروس میں انضمام ( Encadrement) کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جا ری کردیا ہے۔
یہ پولیس افسران پنجاب پو لیس، بلوچستان پو لیس اور نیشنل ہائی ویز و موٹروے پولیس میں تعینات ہیں۔پنجاب سے 8، بلوچستان سے 15 اور نیشنل ہا ئی ویز اینڈموٹروے پولیس سے 11 افسران کا پولیس سروس میں تقرر کیا گیا ہے۔پولیس افسران کو موجودہ مقامات پر خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پنجاب پو لیس سے انور سعید طاہر، حافظ عطاءالرحمان، نعیم عزیز ‘خالد راشد، محمد خان، سہیل فاضل، مطیع اللہ اورشمس الحق کا پولیس سروس میں تقرر کیاگیا ہے۔
(روز نامہ جنگ)
******************