بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون‘ 67244 مقدمات‘38707 افراد گرفتار

Dec 15, 2023

لاہور(نامہ نگار) بجلی چوری میں ملوث ملزموں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ‘رواں برس پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف 67244 مقدمات درج کئے،38707 ملزموں کو گرفتارکیا گیا۔7 ستمبر کے بعد 48687 مقدمات درج اور 23 ہزار 460 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ہونے والی کاروائیوں بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 2290 مقدمات درج کرکے 169 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ گذشتہ روز صوبہ بھر میں بجلی چوری کے 358 مقدمات درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(روز نامہ نوائے وقت)

*********************