امسال منشیات فروشوں کیخلاف77,766آپریشنز کئے،پنجاب پولیس

Dec 14, 2023

لاہور (این این آئی)پنجاب پولیس نے رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات کے خاتمے کیلئے جاری آپریشنز کی تفصیلات جاری کر دیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ رواں برس لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر77ہزار 766ریڈز اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے، نشے کے سوداگروں کے خلاف 46ہزار 749مقدمات درج کر کے 46ہزار 804ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے26ہزار 364کلوگرام چرس، 365کلوگرام ہیروئن اور 61کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روز صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف 214ریڈز کی گئیں، 129مقدمات درج اور 122ملزمان کوگرفتار کیا گیا،ملزمان کے قبضے سے 74کلوگرام چرس، 190گرام ہیروئن اور 100گرام آئس برآمد ہوئی۔

(روز نامہ پاکستان)

******************