Dec 14, 2023
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے آرگنائزڈ کرائم یونٹ ہیڈ کوارٹرز ٹاؤن شپ کا دورہ کیا۔انہوںنے ہدایت کی کہ ڈرون کیمروں سمیت دیگر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انسداد جرائم کے آپریشنز بلا تعطل جاری رکھے جائیں۔ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ پروموشن ہر افسر وا ہلکار کا بنیادی حق ہے۔جو صوبے بھر میں خدمات سر انجام دینے والے افسران و اہلکاروں کو بلا تاخیر دیا جارہا ہے۔لاہور پولیس کے 127 اے ایس آئیزسمیت،مختلف کیڈرز کے 660 افسران و اہلکاروں کو محکمانہ پروموشنز دی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سب انسپکٹرعہدے پر ترقی پانے والے اے ایس آئیز کو رینک لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*****************