لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ شہریوں کی درخواستوں پر ایف آئی آر اندراج میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں، ذمہ داران کیخلاف قانونی و محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھلی کچہری کے دوران ہدایات دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے شہریوں کے مسائل پر متعلقہ سپروائزری افسران سے رپورٹس طلب کرلی۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرپنجاب پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کریک ڈاؤن جاری ہے۔جس کے تسلسل میں صوبہ بھر میں ہزاروں اشتہاریوں، عدالتی مفروران اورعادی و پیشہ ور مجرمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے سنگین وارداتوں میں مطلوب 177 خطرناک اشتہاری ملزمان، 213 عدالتی مفروران اور 58 عادی مجرمان کوگرفتار کیا گیا ہے۔
(روز نامہ نوائے وقت)
*****************