نہ قطار، نہ انتظار ٹریفک لرنر لائسنس اب ہر ایک کی دسترس میں،

نہ قطار، نہ انتظار ٹریفک لرنر لائسنس اب ہر ایک کی دسترس میں،
 وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کا عوام دوست ویژن، پنجاب پولیس اور پی آئی ٹی بی نے چیلنج پورا کر دکھایا،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا آن لائن لرنر لائسنس سسٹم بارے خصوصی ویڈیو پیغام،
پنجاب میں 200 افراد ہر ایک منٹ میں آن لائن لائسنسنگ پورٹل سسٹم کے ذریعے گھر بیٹھے لرنر لائسنس بنوا رہے ہیں،آئی جی پنجاب
 شہری گھر بیٹھے صرف 60 روپے میں آن لائن سسٹم کے ذریعے اپنا لرننگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور

وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کا عوام دوست ویژن، پنجاب پولیس اور پی آئی ٹی بی نے چیلنج پورا کر دکھایا اور اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے آن لائن لرنر لائسنس سسٹم بارے اپنا خصوصی ویڈیو پیغام جاری کر دیاہے۔
آئی جی پنجاب نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ لوگوں کے ہجوم کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب پولیس نے پی آئی ٹی بی کی معاونت سے عوام کے لئے گھر پر لرنر لائسنس کے حصول کا آغاز کیا ہے اب نہ قطار، نہ انتظار ٹریفک لرنر لائسنس اب ہر ایک کی دسترس میں ہے۔ پنجاب میں 200 افراد ہر ایک منٹ میں آن لائن لائسنسنگ پورٹل سسٹم کے ذریعے گھر بیٹھے لرنر لائسنس بنوا رہے ہیں۔شہری گھر بیٹھے صرف 60 روپے میں آن لائن سسٹم کے ذریعے اپنا لرننگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ اب شہریوں کے لیے آن لائن کے علاوہ پنجاب پولیس کے تمام خدمت مراکز، پولیس سٹیشنز، پٹرولنگ پولیس، ٹریفک اینڈ ٹریننگ سنٹرز میں لرنر لائسنس بنوانے کی سہولت موجود ہے۔

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 900)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, December 12, 2023