آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے۔
ایف آئی آر اندراج میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں، ذمہ داران خود کو محکمانہ کاروائی کیلئے تیار رکھیں۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب کا شہریوں کے مقدمات کی تفتیش جلد از جلد مکمل کرکے ریلیف فراہم کرنے کا حکم۔
آئی جی پنجاب کا ملازمین کی درخواستوں پر ایڈمن، ڈسپلن اور ویلفیئر برانچ کو میرٹ کے مطابق ملازمین کو ریلیف کاحکم۔  
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ شہریوں کی درخواستوں پر ایف آئی آر اندراج میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں، ذمہ داران کے خلاف قانونی و محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مقدمات کی تفتیش کو مکمل شفافیت اور غیر جانبداری کے ساتھ جلد از جلد مکمل کرکے شہریوں کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ شہریوں کی مشکلات کا ازالہ اولین ترجیح ہے جس میں کوئی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کے دوران ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور پیش کردہ درخواستوں پر ایکشن لیتے ہوئے ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کے مسائل پر متعلقہ سپروائزری افسران سے رپورٹس طلب کرلی۔
کھلی کچہری میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی پیش کردہ درخواستیں بھی سنیں۔آئی جی پنجاب کا ملازمین کی درخواستوں پر ایڈمن، ڈسپلن اور ویلفیئر برانچ کو میرٹ کے مطابق ملازمین کو ریلیف حکم دیتے ہوئے کہاکہ ہیلتھ ویلفیئر سے متعلقہ درخواستوں کو مکمل دستاویزات کے ساتھ سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ شہریوں اور ملازمین کے ریلیف کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری منعقد کی جارہی ہے، شہریوں اپنی درخواستیں بذریعہ کال، ڈاک اور آن لائن ایپلی کیشنز کے ذریعے بھی سنٹرل پولیس آفس بھجوا سکتے ہیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 899)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, December 12, 2023