آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرپنجاب پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کریک ڈاؤن جاری
گذشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر سے سنگین وارداتوں میں مطلوب 177 خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار، ترجمان پنجاب پولیس
213 عدالتی مفروران، 58 عادی مجرمان (TOs) بھی گرفتار، ترجمان پنجاب پولیس
رواں سال صوبہ بھر سے اے اور بی کیٹیگری کے 1,18,873 اشتہاری مجرمان گرفتار کئے گئے، ترجمان پنجاب پولیس
رواں برس پنجاب بھر سے مجموعی طور پر 80978 عدالتی مفروران، 33967 عادی مجرم گرفتار کئے گئے، ترجمان پنجاب پولیس
لاہور سمیت تمام اضلاع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشنز کو موثر سپرویژن سے مزید تیز کیا جائے، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرصوبے کے تمام اضلاع میں پنجاب پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں صوبہ بھر میں ہزاروں اشتہاریوں، عدالتی مفروران اورعادی و پیشہ ور مجرمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے سنگین وارداتوں میں مطلوب 177 خطرناک اشتہاری ملزمان، 213 عدالتی مفروران اور 58 عادی مجرمان (TOs) کوگرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران 1658 اشتہاری، 2070 عدالتی مفرور، 523 عادی مجرم(TOs) گرفتار کئے گئے، جبکہ رواں سال صوبہ بھر سے اے اور بی کیٹیگری کے 1,18,873 اشتہاری مجرمان گرفتار کئے گئے ہیں جن میں اے کیٹیگری کے 16,943، بی کیٹیگری کے 1,01930 اشتہاری شامل ہیں، رواں برس پنجاب بھر سے مجموعی طور پر 80978 عدالتی مفروران، 33967 عادی مجرم گرفتار کئے گئے۔
صوبائی دارالحکومت میں ہونے والی کاروائیوں بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور میں رواں برس اے اور بی کیٹیگری کے 22100 اشتہاری مجرمان گرفتار کئے گئے، اسی طرح لاہور میں رواں برس 48104 عدالتی مفرور، 17700 عادی مجرم گرفتار کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا عادی و پیشہ ور مجرموں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ لاہور سمیت تمام اضلاع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشنز کو موثر سپرویژن سے مزید تیز کیا جائے اور منظم جرائم میں ملوث خطرناک مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ اندرون ملک و بیرون ملک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو بلا تعطل جاری رکھا جائے اور زیادہ سے زیادہ مجرمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 897)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Tuesday, December 12, 2023