آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے نجی ادارے (اینگرو کارپوریشن) کے وفد کی ملاقات

Dec 12, 2023
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور سے نجی ادارے (اینگرو کارپوریشن) کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی، سینئر وائس پریذیڈنٹ سید ظہیر مہدی کی قیادت میں آئے وفد میں عاصم سید، کرنل ضیا شاہ اور میجر جواد رضا خان شامل تھے۔ دوران ملاقات پنجاب پولیس اور اینگرو گروپ کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کیلئے ایم او یو سائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نجی ادارے (اینگرو کارپوریشن) کے وفد کو پنجاب پولیس کے پبلک سروس ڈلیوری پراجیکٹس بارے آگاہ کیا۔پنجاب پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ بطور کمیونٹی پولیس متعدد پبلک سروس ڈلیوری اقدامات کر رہے ہیں جس سے مشکلات کے شکار شہریوں کو سماجی تحفظ، تعاون اور راہنمائی حاصل ہو رہی ہے۔ سینئر وائس پریذیڈنٹ سید ظہیر مہدی نے کہاکہ پولیس تحفظ مراکز سماجی مشکلات کا شکار شہریوں کی مدد اور بحالی میں قابل ستائش کردار ادا کر رہے ہیں۔
(روز نامہ جناح)
*******************