لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کے لئے سرگرم عمل، مزید 11 لاکھ روپے جاری کر دئیے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات 7 ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کے لئے فنڈز جاری کیے گئے۔ ڈرائیور کانسٹیبل اعظم جہانگیر کو گھٹنوں کے علاج کے لئے 5 لاکھ 56 ہزار روپے، لاہور پولیس کے سینئر محمد منظور احمد کو برین ہیمبرج کے علاج کے لئے 01 لاکھ روپے، کانسٹیبل اسامہ رفاقت کو ٹانگ فریکچر کے علاج کے لئے 1لاکھ روپے، ملتان کے متوفی ہیڈ کانسٹیبل محمد نعیم کی اہلیہ کو علاج معالجے کے لئے 01لاکھ روپے، جھنگ کے ڈرائیور کانسٹیبل مظہر حسین شاہ کو ہارٹ پرابلم کے علاج کیلئے 1 لاکھ روپے، پی ایچ پی گوجرانوالہ کے سویپر امین مسیح کو بیٹے کے علاج کے لئے 1 لاکھ روپے اور سپیشل برانچ کے ہیڈ کانسٹیبل ناصر عبداللہ کو اہلیہ کی بیماری کے علاج کے لئے 70ہزار روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر کی جانب سے ریفر کردہ مذکورہ بالا کیسز پر فنڈز اجرا کی منظوری دی۔
(روز نامہ پاکستان)
********************