آئی جی کازیرتربیت افسران و اہلکاروں کیلئے زیر تعمیر ہاسٹلز کا معائنہ

Dec 12, 2023

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی تھانوں میں تعمیراتی و اپ گریڈیشن کے کام کو مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کرنے کی ہدایتولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایلیٹ ٹریننگ سنٹر بیدیاں روڈ کا دورہ کیا اور ٹریننگ سنٹر میں تیزی سے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ کیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ایلیٹ سنٹر میں زیرتربیت افسران و اہلکاروں کیلئے زیر تعمیر ہاسٹلز کا معائنہ کیا،ڈی آئی جی ایلیٹ صادق ڈوگر اور ایس ایس پی ایلیٹ ندا عمر چھٹہ نے آئی جی پنجاب کو زیر تعمیر پراجیکٹس بارے بریفنگ دی،آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تعمیراتی پراجیکٹس کے میٹیریل اور معیار میں ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے،ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ اہلکاروں کی جدید ٹریننگ و رہائشی سہولیات یقینی بنائیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز، سیف سٹیز سمیت تمام  ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کر لئے جائیں گے، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس،  ایڈیشنل آئی جی پنجاب،  ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ، ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی،  ڈی آئی جی ایلیٹ، ایس ایس پی ایلیٹ، اے آئی جی ایڈمن سمیت دیگر افسران موقع پر موجود تھے۔ بعد ازاں آئی جی نے مختلف تھانوں کے دورے بھی کئے اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************