انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے 03 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی سی پی او پنجاب لاہور عمارہ اطہر کو چیف ٹریفک آفیسر لاہورجبکہ چیف ٹریفک آفیسر لاہورکیپٹن ریٹائرڈ مستنصر فیروز کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری اور خدمات پنجاب سیف سٹیز اٹھارٹی لاہور کے سپرد۔ پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب لاہور صاحبزادہ بلال عمر کو اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی سی پی او پنجاب لاہور اور چیف سکیورٹی آفیسر ٹو چیف منسٹر پنجاب حمزہ امان اللہ کو پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب لاہورتعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 896)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************
Press Release Date:
Monday, December 11, 2023