آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ایلیٹ ٹریننگ سنٹر بیدیاں روڈ آمد،تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ایلیٹ ٹریننگ سنٹر بیدیاں روڈ آمد،تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
ڈاکٹر عثمان انور نے زیرتربیت افسران و اہلکاروں کیلئے زیر تعمیر ہاسٹلز کا معائنہ کیا،
تعمیراتی پراجیکٹس کے میٹریل اور معیار میں ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے، آئی جی پنجاب
سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز، سیف سٹیز سمیت تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کر لئے جائیں گے، ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایلیٹ ٹریننگ سنٹر بیدیاں روڈ کا دورہ کیا اور ٹریننگ سنٹر میں تیزی سے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ کیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ایلیٹ سنٹر میں زیرتربیت افسران و اہلکاروں کیلئے زیر تعمیر ہاسٹلز کا معائنہ کیا،ڈی آئی جی ایلیٹ صادق ڈوگر اور ایس ایس پی ایلیٹ ندا عمر چھٹہ نے آئی جی پنجاب کو زیر تعمیر پراجیکٹس بارے بریفنگ دی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ تعمیراتی پراجیکٹس کے میٹیریل اور معیار میں ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے،ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ اہلکاروں کی جدید ٹریننگ و رہائشی سہولیات یقینی بنائیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز، سیف سٹیز سمیت تمام  ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کر لئے جائیں گے، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس،  ایڈیشنل آئی جی پنجاب،  ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ، ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی،  ڈی آئی جی ایلیٹ، ایس ایس پی ایلیٹ، اے آئی جی ایڈمن سمیت دیگر افسران موقع پر موجود تھے۔
بعد ازاں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے لاہور میں مختلف تھانوں کے دورے بھی کئے اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے تھانہ گلبرگ، ماڈل ٹاؤن اور ایس ڈی پی او آفس ماڈل ٹاون کی انسپکشن کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی تھانوں میں تعمیراتی و اپ گریڈیشن کے کام کو مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ 31 دسمبر تک صوبائی دارالحکومت کے تمام تھانوں کی سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن پروٹوکول پر منتقلی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے ایس ڈی پی او آفس میں پاسبان سنٹر کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اور ایس ایس پی آپریشنز لاہور نے آئی جی پنجاب کو جاری کاموں بارے بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ تعمیراتی کام کے دوران کوالٹی اسٹینڈرڈ پر کوئی سمجھوتہ ہرگز نہ کیا جائے،سپروائزری افسران ذاتی نگرانی میں تمام کام کو ایس او پیز کے مطابق مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس، ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی، اے آئی جی ایڈمن ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اور ایس ایس پی آپریشنز لاہور سمیت دیگر افسران موقع پر موجود تھے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 894)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Monday, December 11, 2023