آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل، مزید 11 لاکھ روپے جاری کر دئیے
لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات 07 ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کے لئے فنڈز جاری، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات 07 ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کے لئے مزید 11 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈرائیور کانسٹیبل اعظم جہانگیر کو گھٹنوں کے علاج کیلئے 05 لاکھ 56 ہزار روپے دئیے گئے لاہور پولیس کے سینئر محمد منظور احمد کو برین ہیمبرج کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، کانسٹیبل اسامہ رفاقت کو ٹانگ فریکچر کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے،ملتان کے متوفی ہیڈ کانسٹیبل محمد نعیم کی اہلیہ کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے،جھنگ کے ڈرائیور کانسٹیبل مظہر حسین شاہ کو ہارٹ پرابلم کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے،پی ایچ پی گوجرانوالہ کے سویپر امین مسیح کو بیٹے کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے،سپیشل برانچ کے ہیڈ کانسٹیبل ناصر عبداللہ کو اہلیہ کی بیماری کے علاج کیلئے 70 ہزار روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر کی جانب سے ریفر کردہ مذکورہ بالا کیسز پر فنڈز اجراء کی منظوری دی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہیلتھ مسائل سے دوچار افسران واہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے اقدامات باقاعدگی سے جاری رکھے جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 893)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Monday, December 11, 2023