افسران‘ اہلکاروں کا بھی ڈرائیونگ لائسنس چیک ہو گا‘ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک

Dec 10, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے قانون شکنی کرنے والوں کو واضح پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکاروں کا بھی ڈرائیونگ لائسنس چیک ہو گا۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ قانون شکنی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، پنجاب پولیس کے تمام افسران اور جوانوں کے اب ڈرائیونگ لائسنس چیک ہوں گے اگر کوئی پولیس آفیسر اور اہلکار بغیر لائسنس کے گاڑی چلاتے پکڑا گیا اس کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ محکمانہ کارروائی بھی ہوگی پنجاب پولیس کے تمام افسران و اہلکار پہلی فرصت میں اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں نوجوان نسل میں ہمارا مستقبل ہے اور ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہونا ضروری ہے، نوجوان نسل کے لیے ان کی یونیورسٹیز، کالجز میں لرننگ موبائل بھیجی جا رہی ہیں اور الگ کانٹرز ان کے لیے مختص کیے جا رہے ہیں۔

(روز نامہ جنگ)

*****************