لاہور (کر ائم رپو رٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کےلئے اقدامات جاری ، مزید 9ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر، میڈیکل اخراجات کےلئے 17 لاکھ روپے جاری کر دئیے گئے ۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سرگودھا کے کانسٹیبل غلام عباس کو بازو آپریشن کے لئے 03 لاکھ 20 ہزار روپے ، ڈرائیور کانسٹیبل محمد اتفاق کو کم سن بیٹی کے علاج کےلئے 3 لاکھ روپے ،پی سی فاروق آباد کے کانسٹیبل قاسم علی شاہ کو اہلیہ کے کیسز کے علاج کے لئے 02 لاکھ 50 ہزار روپے ، کانسٹیبل ناصر جبران کو بیٹی کے علاج کےلئے 02 لاکھ 50 ہزار روپے ، ہیڈ کانسٹیبل بابر حسین کو بیٹے کے علاج کےلئے 2 لاکھ 50 ہزار روپے ،راولپنڈی کے ریٹائرڈ انسپکٹر نذیر احمد کو آنکھوں کے علاج کےلئے 1 لاکھ روپے ، کانسٹیبل انجم عباس اور ہیڈ کانسٹیبل فیض محمد کو بچوں کے علاج کے لئے 70ہزار فی کس اور اے ایس آئی فاروق احمد کو تھیلیسیمیا سے متاثرہ بیٹی کے علاج کےلئے 73 ہزار روپے جاری کئے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
*******************