لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سنٹرل پولیس آفس میں ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے انسپکٹرز کو پروموشن رینک لگانے کی تقریب منعقد ہو ئی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 30 پولیس افسران کو ڈی ایس پی عہدے کے رینک لگائے تقریب میں ترقی پانے والے افسران کے اہل خانہ، بچوں اور عزیز و اقارب کی خصوصی شرکت۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نئے ڈی ایس پیز کو سپروائزری رول بارے اہم ہدایات دیںتمام افسران جدید ایپلی کیشنز، آئی ٹی بیسڈ ماڈرن پولیسنگ کو اپنی پولیسنگ کا لازمی جزو بنائیںپنجاب پولیس ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں آرگنائزڈ کرائم کا ڈیپارٹمنٹ بنائیں گے نئے سیف سٹی پراجیکٹس اور آرگنائزڈ کرائم ڈیپارٹمنٹ سے پنجاب پولیس مضبوط، کارکردگی بہتر ہوگی ڈی ایس پیز ٹریفک کے عہدے پر ترقی کےلئے پروموشن بورڈ جلد ہو گاپروموٹ ہونےوالے افسران سے پروفیشنل ذمہ داریاں، انصاف اور بہتر رویوں بارے توقعات بڑھ گئی ہیںایف آئی آر کی اندراج بنیادی چیز ، جس میں تاخیر کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی ڈی ایس پیز کی ذمہ داری ہے ۔نئے ڈی ایس پیز نے پبلک سروس ڈلیوری کو آسان بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
(روز نامہ پاکستان)
*****************