سات پولیس ملازمین کے میڈیکل اخراجات کیلئے 12لاکھ روپے جاری

Dec 09, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کے لئے اقدامات جاری، 07 مزید ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر، میڈیکل اخراجات کے لئے 12 لاکھ روپے جاری کر دئیے گئے ۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پی ایچ پی کے لانگری مزمل عباس کو علاج معالجے کے لئے 03 لاکھ روپے ، اے ایس آئی محمد میزان کو اہلیہ کے کینسر کے علاج کے لئے 2 لاکھ 50 ہزار روپے ،لاجسٹکس برانچ کے سینئر کلرک محمد ندیم کو بیٹے کے عارضہ قلب کے علاج کے لئے 02 لاکھ روپے ، اے ایس آئی محمد ہارون کو بلڈ کینسر کے علاج کے لئے 01 لاکھ 31 ہزار روپے ،ٹیلی ٹرانسپورٹ کے سب انسپکٹر ظہور احمد کو آنکھوں کے علاج کے لئے 01 لاکھ روپے ،فیصل آباد کے کانسٹیبل سخاوت علی کو میڈیکل اخراجات کی مد میں 01 لاکھ روپے ، سپیشل برانچ کے انسپکٹر ناصر پرویز کو ٹانگ کے آپریشن کے لئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔

(روز نامہ پاکستان)

*******************