آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مسلسل تیسرے روز پولیس خدمت مرکز لبرٹی کا دورہ،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مسلسل تیسرے روز پولیس خدمت مرکز لبرٹی کا دورہ،
آئی جی پنجاب کا خدمت مرکز میں لائسنسنگ کے عمل اور فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ،
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی نے آئی جی پنجاب کو سہولیات بارے بریفنگ دی،
آئی جی پنجاب کی لائسنس بنوانے کے لئے خدمت مرکز آنے والے شہریوں سے گفتگو، خدمات کے معیار بارے استفسار کیا،
شہریوں کا سسٹم اپ گریڈیشن کے بعد نسبتا کم وقت میں لائسنس بننے، سہولیات کے معیار پر اطمینان کا اظہار،
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مسلسل تیسرے روز پولیس خدمت مرکز لبرٹی کا دورہ کیا اور خدمت مرکز میں لائسنسنگ کے عمل اور فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا ، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی نے آئی جی پنجاب کو سہولیات بارے بریفنگ دی، آئی جی پنجاب کی لائسنس بنوانے کے لئے خدمت مرکز آنے والے شہریوں سے گفتگو، خدمات کے معیار بارے استفسار کیا، شہریوں نے سسٹم کی اپ گریڈیشن کے بعد نسبتا کم وقت میں لائسنس بننے اور سہولیات کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لبرٹی خدمت مرکز پر 50 سال سے زائد العمر شہریوں کی میڈیکل ویریفیکیشن کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے، نئے آن لائن سسٹم کے ذریعے شہری گھر بیٹھے آن لائن لرنگ ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس، ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور،  ایس ایس پی آپریشنز،  سینئر افسران موقع پر موجود تھے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 892)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, December 10, 2023