پنجاب پولیس میں افسران اور اہلکاروں کی ترقی کا عمل جاری،

پنجاب پولیس میں افسران اور اہلکاروں کی ترقی کا عمل جاری،
آئی جی پنجاب کی زیر صدارت انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کیلئے محکمانہ پروموشن بورڈ کا اجلاس،
 پروموشن بورڈ نے میرٹ، سنیارٹی اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 40  انسپکٹرز کو ڈی ایس پیز کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دی،
 آئی جی پنجاب نے پروموشن بورڈ کی سفارشات پر افسران کی ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری۔
لاہور08 دسمبر۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر محمد عثمان انور کی زیر صدارت انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کیلئے محکمانہ پروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹر ل پولیس آفس میں منعقد ہوا جس میں میرٹ، سنیارٹی اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے40 انسپکٹرز کو ڈی ایس پیز کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دی گئی اورآئی جی پنجاب نے پروموشن بورڈ کی سفارشات پر افسران کی ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔پروموشن بورڈ کے اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون ڈاکٹر انعام وحید، ڈی آئی جی سپیشل برانچ پنجا ب فیصل علی راجہ، ڈپٹی سیکرٹری ہوم پولیس رافعہ قیوم  اور ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشن محمد سلیم نے شرکت کی۔ ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے والے40 انسپکٹرز میں شفیع اللہ خان، ندیم ملک، محمد قاسم، ظفر حیات، ابرار احمد، آفتاب اسلم، جمیل احمد، ظفر اقبال، منیر احمد، محمد نعیم انور، مقصود علی، رانا نعیم یٰسین، محمد ارشد، ملک عارف علی، محمد اویس قرنی، محمد ظفر خورشید، طارق محمود ڈوگر، رضوان سعید، مرزا عظیم اللہ، غلام حسین حارث، خدا بخش، عرفان اکبر خان، ملک محمد اکبر، حق نواز، یونس علی، محمد عتیق ڈوگر، اظہر محمود، عبدالعزیز، صفدر محمود، جاوید اقبال، مہدی حسن، فاروق لطیف، طاہر اعجاز، سرفراز احمد، محمد طارق، محمد اعظم، طارق جاوید، عرفان اللہ وڑائچ، ارشد محمود اور فیصل مسعود بھٹی شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی کے رینک پر پروموٹ ہونے والے انسپکٹرز کو مبارکبا د دیتے ہوئے کہا کہ ترقی پانے والے افسران بہتر سروس ڈیلیوری سے لوگوں کی خدمت کریں اور فرائض کی ادائیگی میں نئے جوش جذبے کے ساتھ شہریوں کی خدمت و حفاظت کا فریضہ انجام دیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 884)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Friday, December 8, 2023