Dec 08, 2023
لاہور (کر ائم رپو رٹر) لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس نے ایک روز میں ایک لاکھ سے زائد لرنر ڈرائیونگ لائسنس جاری کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس کے اعدادو شمار کے مطابق ٹریفک پولیس نے صرف ایک روز میں 1 لاکھ 11ہزار شہریوں کو لرنر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جن میں سے لاہور کے شہریوں کو جاری کیے جانے والے 27ہزار لرنر لائسنس شامل ہیں پنجاب کی نگران حکومت کی جانب سے لرنر ڈرائیونگ لائسنس پر عائد فیس کی شرح میں اضافے کے اعلان کے بعد شہریوں کی بہت بڑی تعداد لرنر لائسنس بنوانے کے لیے مختلف مراکز پر موجود رہتی ہے۔
(روز نامہ پاکستان)
*********************