ساٹھ (60) سے زائد ٹیلی کمیونیکیشن افسران و اہلکاروں کو رینک لگانے کی تقریب

Dec 08, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹیلی ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن ونگ کے ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب منعقد کی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹیلی کمیونیکیشن کے ترقی پانے والے 60 سے زائد افسران و اہلکاروں کو نئے عہدوں کے رینک لگائے ترقی پانیوالے افسران و اہلکاروں کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کو تقریب میں خصوصی طور پرمدعو کیا گیا ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ 6 دسمبر کو ٹیلی کمیونیکیشن پروموشن بورڈ میں مجموعی طور پر 612 افسران و اہلکاروں کو محکمانہ ترقی دی گئی جن میں 566 وائرلیس آپریٹرز، 36 ٹیلی فون آپریٹرز، 09 مکینک اور  1 ڈاک رنرشامل ہیں ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں برس مجموعی طور پر ٹیلی کمیونیکیشن ونگ کے 1569 افسران و اہلکاروں کو پروموشن دی گئی۔

(روز نامہ پاکستان)

******************