پنجاب پولیس نے ایک دن میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس فراہمی کا ریکارڈ قائم کردیا۔

پنجاب پولیس نے ایک دن میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس فراہمی کا ریکارڈ قائم کردیا۔
لاہور سمیت صوبہ بھر میں گذشتہ روز ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری، ترجمان پنجاب پولیس
لاہور میں 27 ہزار کے قریب شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے، ترجمان پنجاب پولیس
 گذشتہ پانچ روز میں مجموعی طور پر 04 لاکھ 20 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس
شہری کسی بھی پولیس دفتر، خدمت مرکز یا پولیس خدمت وین سے اپنا ڈرائیونگ لائسنس باآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ٹریفک پولیس پنجاب شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے باآسانی اجراء کیلئے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے ایک دن میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس فراہمی کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ 06دسمبر کو لاہور سمیت صوبہ بھر میں گذشتہ روز ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے، ان لائسنسوں میں لرننگ، نیشنل، انٹرنیشنل اور تجدید والے سمیت تمام ڈرائیونگ لائسنس شامل ہیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 27 ہزار کے قریب شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے،فیصل آباد میں 8113، گوجرانوالہ میں 7843 شہریوں کو،راولپنڈی میں 7597 اور ملتان میں 06 ہزار شہریوں کو گذشتہ روز ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ گذشتہ پانچ روز میں مجموعی طور پر 04 لاکھ 20 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ٹریفک ہیڈ کوارٹرز پنجاب میں فعال خصوصی ڈیٹا سنٹر سے صوبے کے تمام ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کی زیر نگرانی ہر گھنٹے بعد جاری ہونے والے لائسنس اور چالانوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں ٹریفک پولیس کے دفاتر، خدمت مراکز شہریوں کو بلاتعطل ڈرائیونگ لائسنس فراہم کر رہے ہیں،بڑے شہروں میں ہفتے کے سات دن چوبیس گھنٹے پولیس دفاتر شہروں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انورنے کہاکہ شہری کسی بھی پولیس دفتر، خدمت مرکز یا پولیس خدمت وین سے اپنا ڈرائیونگ لائسنس باآسانی حاصل کر سکتے ہیں، شہریوں کی سہولت کیلئے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 879)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, December 7, 2023