ٹیلی ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کے ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب منعقد
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے 60 سے زائد افسران و اہلکاروں کو نئے عہدوں کے رینک لگائے۔
رواں برس مجموعی طور پر ٹیلی کمیونیکیشن ونگ کے 1569 افسران و اہلکاروں کو پروموشن دی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس
وائرلیس آپریٹرز پنجاب پولیس کی اہم اکائی، روزمرہ پولیسنگ میں کلیدی کردار ہے،آئی جی پنجاب
پاسبان منصوبے کے تحت ہر گاڑی کے اندر ٹریکر، ٹیگنگ اور واٹس ایپ کی سہولت میسر ہوگی۔ ڈاکٹر عثمان انور
پولیس فورس کو جدید وسائل سے لیس کرنے میں بھرپور سپورٹ فراہم کرنے پر وزیر اعلی پنجاب کے تہہ دل سے مشکور ہیں، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹیلی ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن ونگ کے ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب منعقد کی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹیلی کمیونیکیشن کے ترقی پانے والے 60 سے زائد افسران و اہلکاروں کو نئے عہدوں کے رینک لگائے۔ ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کو تقریب میں خصوصی طور پرمدعو کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ 06 دسمبر کو ٹیلی کمیونیکیشن پروموشن بورڈ میں مجموعی طور پر 612 افسران و اہلکاروں کو محکمانہ ترقی دی گئی جن میں 566 وائرلیس آپریٹرز، 36 ٹیلی فون آپریٹرز، 09 مکینک اور 01 ڈاک رنرشامل ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں برس مجموعی طور پر ٹیلی کمیونیکیشن ونگ کے 1569 افسران و اہلکاروں کو پروموشن دی گئی جن میں 03 سب انسپکٹر کو انسپکٹر، 43 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر، 772 ہیڈ کانسٹیبل کو اے ایس آئی اور 751 کانسٹیبل کو ہیڈ کانسٹیبل پروموشن دی گئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو محکمانہ پروموشن پر مبارک باد دی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ وائرلیس آپریٹرز پنجاب پولیس کی اہم اکائی ہیں جس کا روزمرہ پولیسنگ میں کلیدی کردار ہے،آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس کے ٹیلی کمیونیکیشن ونگ کو ماڈرن بنیادوں پر استوار کر رہے ہیں، سروس ڈلیوری بہتر ہونے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کارروائیوں سے پنجاب پولیس کا تشخص بہتر ہوا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پاسبان منصوبے کے تحت ہر گاڑی کے اندر ٹریکر، ٹیگنگ اور واٹس ایپ کی سہولت میسر ہوگی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس فورس کو جدید وسائل سے لیس کرنے میں بھرپور سپورٹ فراہم کرنے پروزیر اعلی پنجاب کے تہہ دل سے مشکور ہیں، تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی ٹیلی اسٹیبلشمنٹ ون ڈاکٹر انعام وحید، ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن عمران احمر، ایس ایس پی ٹیلی اسد سرفراز خان، اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 877)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, December 7, 2023