آئی جی کھلی کچہری ‘ شہریوں‘ پولیس ملازمین کے مسائل سنے

Dec 06, 2023

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سن کر احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا ازالہ اولین ترجیح، دانستہ تاخیر کسی صورت برداشت نہیں۔ شہریوں کی درخواستوں کے ازالے میں تاخیر کے مرتکب افسران کو فیلڈ پوسٹنگ سے ہٹا دیا جائیگا۔انہوںنے کہا کہ صوبہ کے تمام تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول پر منتقل کیا جا رہا ہے،سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز میں سروس ڈیلیوری، ایف آئی آرز کے ٹائم لائن میں اندراج،شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی کو معیار بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنسنگ کی شرح 1 ہزار فیصد تک بڑھائی گئی ہے۔ غیر قانونی، غیر ملکی شہریوں کے انخلا کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ دیگر اداروں کیساتھ مل کر غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کے انخلا کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ 

(روز نامہ نوائے وقت)

*****************