Dec 06, 2023
لاہور(کرائم رپورٹرسے) سنٹرل پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ 312 ٹریفک وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی۔ مجموعی طور پر 300 ٹریفک وارڈنز کو ریگولر جبکہ 12 ٹریفک وارڈنز کو اوفیشیٹنگ بنیادوں پر سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پر ترقی دی گئی۔سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں لاہور کے 100، راولپنڈی کے 81، فیصل آباد کے 68، ملتان کے 41 اور گوجرانوالہ کے 22 ٹریفک وارڈنزشامل ہیں۔
(روز نا مہ جنگ)
*******************