سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری
ڈاکٹر عثمان انور نے مزید ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر، میڈیکل اخراجات کیلئے 12 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے،
طبی مسائل سے دوچار افسران و اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں ڈاکٹر عثمان انور نے مزید10 ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئراورمیڈیکل اخراجات کیلئے 12 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے ہیں،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے اے ایس آئی راجہ شاہد محمود کو اہلیہ کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے، کانسٹیبل محمد سعید کو اہلیہ کے جگر کے علاج کیلئے 02 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے، سب انسپکٹر محمد انور کو اوپن ہارٹ سرجری کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے، فیصل آباد کے کانسٹیبل ساجد محمود الحسن کو عارضہ قلب کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے، ٹیلی ٹرانسپورٹ پنجاب کانسٹیبل سرور احمد کو ٹانگ کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے،انسپکٹر امانت علی، ہیڈ کانسٹیبل قیوم علی، کانسٹیبل برکت اسلم کو علاج معالجے کیلئے 70 ہزار روپے فی کس جاری، ہیڈ کانسٹیبل محمد طاہر کو گردوں اور کانسٹیبل محمد فاروق انور کو بیٹی کے علاج کیلئے 50 ہزار روپے فی کس دئیے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس بالخصوص کانسٹیبلان کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے بھرپور اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی عارضہ صحت سے دوچار پولیس ملازم یا اسکے اہلخانہ کو بیماری کے خلاف جنگ میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اضلاع سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر سے متعلقہ کیسز کے دستاویزات مکمل کرکے سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں تاکہ ان پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ملازمین کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 876)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Wednesday, December 6, 2023