سنٹرل پولیس آفس:سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پر ترقی پانے والے ٹریفک افسران کو رینک لگانے کی تقریب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے 50 سے زائد ٹریفک وارڈنز کو پروموشن رینکس لگائے،
آئی جی پنجاب کی پروموٹ ہونے والے ٹریفک وارڈنز کو دلی مبارک باد، مزید تندہی سے فرائض ادائیگی کا حکم،
مربوط ٹریفک سسٹم، قوانین پر بہتر عملدر آمد ریاست کے نظام اور مہذب قوم کے مزاج کی عکاسی کرتا ہے، آئی جی پنجاب
ٹریفک وارڈنز میرے دل کے بہت قریب ہیں، محبت و شفقت کا دیرینہ رشتہ ہے، ڈاکٹر عثمان انور
ٹریفک وارڈنز کی پروفیشنل گروتھ کیلئے ڈی ایس پی رینک پر ترقی کی25، ایس پی رینک کی 10 سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پر ترقی پانے والے ٹریفک افسران کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب منعقد کی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سینئر پولیس افسران نے ترقی پانے والے 50 سے زائد ٹریفک وارڈنز کو نئے عہدے کے پروموشن رینکس لگائے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے پروموٹ ہونے والے ٹریفک وارڈنز کو دلی مبارک باد دیتے ہوئے مزید تندہی سے فرائض کی ادائیگی کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ مربوط ٹریفک سسٹم، قوانین پر بہتر عملدر آمد ریاست کے نظام اور مہذب قوم کے مزاج کی عکاسی کرتا ہے، آئی جی پنجاب نے وارڈنز سے خطاب میں کہا کہ ٹریفک وارڈنز میرے دل کے بہت قریب ہیں،انکے ساتھ محبت و شفقت کا دیرینہ رشتہ ہے، ڈاکٹر عثمان انورنے کہا کہ ویلفیئر اینڈ پروموشن کے حوالے سے ٹریفک پولیس میری اولین ترجیح ہے،ٹریفک وارڈنز کی پروفیشنل گروتھ کیلئے ڈی ایس پی رینک پر ترقی کی25، ایس پی رینک کی 10 سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ سڑکوں پر خدمات انجام دینے والے ٹریفک وارڈنز پنجاب پولیس کے حقیقی ایمبیسیڈر ہیں، سڑکوں پر ٹریفک پولیس کا رویہ اہمیت کا حامل ہے، ٹریفک پولیس پروفیشنل ازم سے پورے محکمہ کی نمائندگی کرتی ہے، آئی جی پنجاب نے فورس کو ہدایت کی کہ محکمانہ ترقی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے، نئے جوش و ولولے کے ساتھ شہریوں کی خدمت کریں، فرائض کی بہترین ادائیگی سے ان ترقیوں کا فائدہ شہریوں کو منتقل کریں، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب شہریوں کے ساتھ بھی خندہ پیشانی سے پیش آئیں اور ٹریفک کی ہموار روانی،حادثات کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے قوانین پر عمل در آمد یقینی بنائیں۔
تقریب میں ٹریفک وارڈنز کے ساتھ ساتھ انکے اہل خانہ بشمول والدین، بیوی اور بچوں کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے اپنے عزیز افسران کے پیشہ ورانہ کیرئیر کے اہم سنگ میل پر خوشیوں کو دوبالا کیا۔آئی جی پنجاب نے ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کی کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے، دوسروں کی زندگیوں کو بھی خطرات میں ڈالنے والوں کو کوئی رعایت نہ دی جائے۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید خان، اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ اور اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 875)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, December 6, 2023