Dec 06, 2023
لاہور (کر ائم رپو رٹر)سکھ دھرم کے بانی بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان آئی سکھ فیملی نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیابھارتی شہر ہریانہ کرکے شیتر سے آئے سردار کنول جیت سنگھ نے اہل خانہ کے ہمراہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی، سکھ فیملی میں سردار کنول جیت سنگھ، سردار جرنیل سنگھ، بی بی رویندر کور اور سردار ہرپال سنگھ شامل،سکھ فیملی نے نوسربازی کرنے والے ملزمان کی گرفتاری، تمام رقم و مال مسروقہ کی برآمدگی پر آئی جی کا شکریہ ادا کیا۔
(روز نامہ پاکستان)
***************
