آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت، پنجاب پولیس میں ملازمین کی ترقیوں کا عمل جاری،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت، پنجاب پولیس میں ملازمین کی ترقیوں کا عمل جاری،
سنٹرل پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت  ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس،
ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون ڈاکٹر انعام وحید سمیت سینئر پولیس افسران کی اجلاس میں شرکت،
اجلاس میں پنجاب بھر کے ٹریفک وارڈن کے سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پر ترقی کے کیسز زیر غور آئے،ترجمان پنجاب پولیس
کمیٹی نے قواعد و ضوابط اور میرٹ پر پورا اترنے والے 312 ٹریفک وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی، ترجمان پنجاب پولیس
لاہور کے 100، راولپنڈی کے 81، فیصل آباد کے 68، ملتان کے 41، گوجرانوالہ کے 22 ٹریفک وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پر ترقی دے دی گئی،
میرٹ پر بروقت ترقی ہر پولیس ملازم کا حق ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

انسپکٹر جنرل پولیس پنجا ب ڈاکٹر عثمان انورکی ہدایت پر پنجاب پولیس میں ملازمین کی ترقیوں کا عمل جاری ہے جس کے تسلسل میں سنٹرل پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون ڈاکٹر انعام وحید سمیت سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب بھر کے ٹریفک وارڈن کے سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پر ترقی کے کیسز زیر غور آئے،کمیٹی نے قواعد و ضوابط اور میرٹ پر پورا اترنے والے 312 ٹریفک وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی۔ مجموعی طور پر 300 ٹریفک وارڈنز کو ریگولر جبکہ 12 ٹریفک وارڈنز کو اوفیشیٹنگ بنیادوں پر سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پر ترقی دی گئی۔سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں لاہور کے 100، راولپنڈی کے 81، فیصل آباد کے 68، ملتان کے 41 اور گوجرانوالہ کے 22 ٹریفک وارڈنزشامل ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہا کہ میرٹ پر بروقت ترقی ہر پولیس ملازم کا حق ہے، اگلے سال فروری تک 20000 ملازمین کی ترقیوں کا ہدف حاصل کر لیں گے۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ رواں ماہ 2600 سے زائد کانسٹیبلزاور  اگلے ماہ مزید 600 سے زائد کانسٹیبلز کو ترقی دیں گے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 874)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, December 5, 2023