سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری
ڈاکٹر عثمان انور نے 06 ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر، میڈیکل اخراجات کیلئے مزید 18 لاکھ روپے سے زائد جاری کر دئیے،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجا ب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں ڈاکٹر عثمان انور نے 06 ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر، میڈیکل اخراجات کیلئے مزید 18 لاکھ روپے سے زائد جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے زخمی کانسٹیبل طارق عزیز کو علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، ڈی جی خان پولیس کے زخمی کانسٹیبل سجاد حسین کو علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، بہاولپور کے زخمی ہیڈ کانسٹیبل راشد عزیز کو کینسر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے،لاہور کے ہیڈ کانسٹیبل محمد اکرام کو اہلیہ اور بچوں کی جلد کے علاج کیلئے 01 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے،پی ایچ پی ملتان کے ہیڈ کانسٹیبل غلام عباس کو پلاسٹک سرجری کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، ملتان کے اے ایس آئی محمد عرفان احمد کو دماغی مرض کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا کو ہدایت کی کہ پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رکھے جائیں اور ویلفیئر فنڈز کے ساتھ ساتھ ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن کو پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود اور علاج معالجے پر خرچ کیا جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 873)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
 
Press Release Date: 
Tuesday, December 5, 2023