آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری، شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سن کر احکامات جاری کئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری،  شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سن کر احکامات جاری کئے۔
شہریوں کے مسائل کا ازالہ اولین ترجیح، دانستہ تاخیر کسی صورت برداشت نہیں۔ آئی جی پنجاب کی افسران کو ہدایت۔
شہریوں کی درخواستوں کے ازالے میں تاخیر کے مرتکب افسران کو فیلڈ پوسٹنگ سے ہٹا دیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سن کر احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا ازالہ اولین ترجیح، دانستہ تاخیر کسی صورت برداشت نہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ شہریوں کی درخواستوں کے ازالے میں تاخیر کے مرتکب افسران کو فیلڈ پوسٹنگ سے ہٹا دیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ سپروائزری افسران سے رپورٹس طلب کرلیں۔
کھلی کچہری میں آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی پیش کردہ درخواستیں بھی سنیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ فورس کی ویلفیئر کا خیال رکھ کر ہی ان سے اچھی پرفارمنس لی جا سکتی ہے لہذا ڈسپلن، ایڈمنسٹریشن اور ویلفیئر سمیت تمام درخواستوں کو میرٹ کے مطابق جلد از جلد نمٹایا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ شہریوں کی سہولت کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ شہری پولیس سے متعلقہ کوئی بھی درخواست 1787 کمپلینٹ سنٹر پر بھی درج کروا سکتے ہیں۔

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 872)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
 
Press Release Date: 
Tuesday, December 5, 2023