آئی جی کے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے 15 لاکھ روپے جاری

Dec 05, 2023

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ 5 اہلکاروں ملازمین کے میڈیکل اخراجات کیلئے مزید 15 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ٹریفک وارڈن محمد عرفان کو برن انجری کے علاج کیلئے 5 لاکھ روپے دئیے گئے۔ پی ایچ پی کے کانسٹیبل محمد خالد کو مصنوعی ٹانگ لگوانے کیلئے 5 لاکھ روپے دئیے گئے۔ کانسٹیبل خرم علی شاہ کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے 3 لاکھ روپے دئیے گئے۔ لاہور کے کانسٹیبل خالد حسین کو علاج معالجے کیلئے 1 لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ ننکانہ کے کانسٹیبل تنویر انجم کو پھیپھڑوں کے علاج کیلئے 1 لاکھ روپے دئیے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کی سفارشات پر فنڈز اجرا کے احکامات جاری کئے۔

دریں اثناء ڈاکٹر عثمان انور نے اردو ادب میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرنے پر ٹریفک پولیس کے ہونہار سپوت ڈاکٹر ماجد علی کو شاباش دیتے ہوئے بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے لاہور ٹریفک پولیس کے وارڈن ڈاکٹر ماجد علی نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ڈاکٹر ماجد علی نے حال ہی میں گیریژن یونیورسٹی لاہور سے اردو لٹریچر میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی ہے۔ ڈاکٹر ماجد علی نے اپنا پی ایچ ڈی مقالہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو پیش کیا۔ 

(روز نامہ نوائے وقت)

****************