Dec 03, 2023
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں بلا تعطل جاری ہے جس کے تسلسل میں ایک اور اے کیٹیگری اشتہاری عمان سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم ندیم کو ٹریس کرکے مسقط سے گرفتار کیا گیا۔ اشتہاری ندیم نے گذشتہ برس نارووال میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا ۔ مجرم ندیم واردات کے بعد مسقط فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروایا گیا ، پنجاب پولیس کی ٹیم اشتہاری ندیم کو گرفتار کرکے وطن واپس پہنچ گئی، رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 143 ہو گئی۔ ان مجرمان کو امریکہ، برطانیہ، یورپ ، افریقہ ، سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے گرفتار کیا گیا ہے ۔
(روز نامہ خبریں)
*****************