لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں 4 ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر، میڈیکل اخراجات کیلئے مزید 12 لاکھ روپے جاری کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے غازی انسپکٹر محمد ارشد کو مصنوعی بازو لگوانے کیلئے 5 لاکھ 55 ہزار روپے دئیے گئے ، سی ٹی ڈی پنجاب کے کارپورل یاسر علی کو سرویکل سپائن علاج کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے، ٹیلی ٹرانسپورٹ کے ریٹائرڈ کانسٹیبل عبدالستار کو الیکٹرک وہیل چئیر کی خریداری کیلئے 02 لاکھ 30 ہزار روپے فراہم کئے گئے جبکہ سپیشل برانچ کے ڈی ایس پی محمد آصف خان کو آنکھوں کے علاج کیلئے 1 لاکھ روپے دئیے گئے، مذکورہ بالا کیسز کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجرا کیلئے آئی جی پنجاب کو بھجوائے تھے۔
(روز نامہ پاکستان)
****************