سات پولیس ملازمین‘اہلخانہ کے علاج کیلئے 10 لاکھ 50 ہزار روپے جاری

Dec 04, 2023

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جن کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 07 ملازمین اور انکے اہل خانہ کے میڈیکل اخراجات کیلئے مزید 10 لاکھ 50ہزار روپے جاری کر دئیے  تفصیلات کے مطابق لاہور کے کانسٹیبل محمد عمار یونس کو بازو کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ ہزار روپے جاری کئے گئے، کانسٹیبل محمد ارشد کو بیٹے کی آنکھوں کے علاج کیلئے  2 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے، پی ایچ پی ملتان کے کانسٹیبل راحیل رمضان کو بیٹی کی آنکھوں کے علاج کیلئے  1 لاکھ 75 ہزار روپے دئیے گئے۔ سپیشل برانچ کے انسپکٹر ملک محمد شفیع کو جگر کے علاج کیلئے  2 لاکھ روپے دئیے گئے، شیخوپورہ کے انسپکٹر محمد افتخار کو آنکھوں کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  مذکورہ بالا کیسز کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجرا ء کیلئے بھجوائے تھے۔ 

(روز نامہ پاکستان)

***************